سورة آل عمران - آیت 53

رَبَّنَا آمَنَّا بِمَا أَنزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُولَ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اے ہمارے پروردگار! ''جو کچھ تو نے نازل کیا ہے ہم نے اسے مان لیا اور رسول کی پیروی کی، لہٰذا ہمارا نام گواہی دینے والوں میں لکھ لے''

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

انہوں نے کہا : ﴿ آمَنَّا بِاللَّـهِ ﴾ ” ہم اللہ پر ایمان لائے“ ﴿فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ﴾” پس تو ہمیں گواہوں میں لکھ لے“ یعنی ایسی گواہی جو مفید ہو، اس گواہی سے مراد اللہ کی توحید کا اقرار اور نبیوں کی تصدیق اور اس کے مطابق عمل۔ جب وہ دین کی نصرت کے لئے اور شریعت کو قائم کرنے کے لئے عیسیٰ کے ساتھ ہوگئے تو بنی اسرائیل کا ایک گروہ ایمان لے آیا اور ایک گروہ نے کفر اختیار کیا۔ ان دونوں میں جنگ ہوئی تو اللہ نے مومنوں کی مدد کی اور مشرکوں کو شکست ہوئی اور اہل توحید کامیاب ہوگئے۔