سورة العنكبوت - آیت 30

قَالَ رَبِّ انصُرْنِي عَلَى الْقَوْمِ الْمُفْسِدِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

لوط نے دعا کی : ’’پروردگار! ان مفسد لوگوں کے مقابلہ میں میری مدد [٤٧] فرما‘‘

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ قَالَ رَبِّ انصُرْنِي عَلَى الْقَوْمِ الْمُفْسِدِينَ ﴾ ” انھوں (لوط علیہ السلام) نے کہا، اے میرے رب ! ان مفسد لوگوں کے مقابلے میں میری مدد فرما۔“ پس اللہ تعالیٰ نے آپ کی دعا قبول کرلی اور ان کی قوم کو ہلاک کرنے کے لئے فرشتے بھیجے۔