سورة العنكبوت - آیت 21

يُعَذِّبُ مَن يَشَاءُ وَيَرْحَمُ مَن يَشَاءُ ۖ وَإِلَيْهِ تُقْلَبُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

وہ جسے چاہے سزا دے اور جس پر چاہے رحم کرے [٣٣] اور تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ يُعَذِّبُ مَن يَشَاءُ وَيَرْحَمُ مَن يَشَاءُ﴾ وہ جسے چاہے عذاب دے اور جس پر چاہے رحم کرے۔“ یعنی حکم جزائی میں وہ متفرد ہے۔ یعنی وہ اکیلا ہے جو اطاعت کرنے والوں کو ثواب عطا کرتا ہے انہیں اپنی وسیع رحمت کے سائے میں لیتا ہے اور نافرمانوں کو عذاب دیتا ہے۔﴿ وَإِلَيْهِ تُقْلَبُونَ﴾ ” اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔“ یعنی تم اس گھر کی طرف لوٹو گے جہاں تم پر اس کے عذاب یا رحمت کے احکام جاری ہوں گے۔ اس لئے اس دنیا میں نیکیوں کا اکتساب کرلو جو اس کی رحمت کا سبب ہیں اور اس کی نافرمانیوں سے دور رہو جو اس کے عذاب کا باعث ہیں۔