سورة العنكبوت - آیت 9

وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَنُدْخِلَنَّهُمْ فِي الصَّالِحِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے انھیں ہم صالح لوگوں [١٤] میں شامل کریں گے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

جو کوئی اللہ تعالیٰ پر ایمان لایا، اس نے نیک عمل کئے اللہ تعالیٰ نے اس کے ساتھ وعدہ کر رکھا ہے کہ وہ اسے اپنے نیک بندوں کے ساتھ جنت میں داخل کرے گا، یعنی انبیاء صدیقین، شہداء اور صالحین کے ساتھ، اور اللہ تعالیٰ کے ہاں ہر ایک کا اپنا اپنا درجہ اور اپنا اپنا مرتبہ ہے۔ ایمان صحیح اور عمل صالح، بندے کی سعادت کا عنوان ہے اور بے شک وہ اہل رحمان میں سے اور اللہ کے نیک بندوں میں سے ہے۔