سورة النمل - آیت 85
وَوَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِم بِمَا ظَلَمُوا فَهُمْ لَا يَنطِقُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور ان کے ظلم کی وجہ سے ان پر (عذاب کی) بات پوری ہوجائے گی تو وہ بول [٩٠] بھی نہ سکیں گے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَوَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِم بِمَا ظَلَمُوا ﴾ اور جب، ان کے اس ظلم کی پاداش میں جس پر وہ اڑے ہوئے تھے، ان کے لئے عذاب کا حکم متحقق ہوجائے گا اور ان پر اللہ تعالیٰ کی حجت قائم ہوجائے گی۔ ﴿فَهُمْ لَا يَنطِقُونَ﴾ ” تو وہ بول نہیں سکیں گے۔“ کیونکہ ان کے پاس کوئی دلیل نہیں ہوگی۔