سورة النمل - آیت 77

وَإِنَّهُ لَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور یہ مومنوں کے لئے ہدایت [٨١] اور رحمت ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

پس فرمایا : ﴿وَإِنَّهُ لَهُدًى ﴾ ” اور بے شک یہ ہدایت ہے۔“ یعنی ضلالت، شبہات اور گمراہی کے جھاڑ جھنکار کے درمیان راہ ہدایت ہے۔ ﴿وَرَحْمَةٌ ﴾ ” اور رحمت ہے۔“ اس سے ان کے سینے ٹھنڈے اور ان کے تمام دینی اور دنیاوی امور درست ہوتے ہیں ﴿لِّلْمُؤْمِنِينَ﴾ یہ ان لوگوں کے لئے رحمت ہے جو اس پر ایمان رکھتے ہیں، اس کی تصدیق کرتے ہوئے اس کو قبول کرتے ہیں، اس میں تدبر اور اس کے معانی میں غور و فکر کرتے ہیں۔ پس انہی لوگوں کو صراط مستقیم کی طرف راہنمائی اور رحمت سے سرفراز کیا جائے گا جو سعادت اور فوز و فلاح کو متضمن ہے۔