سورة النمل - آیت 41

قَالَ نَكِّرُوا لَهَا عَرْشَهَا نَنظُرْ أَتَهْتَدِي أَمْ تَكُونُ مِنَ الَّذِينَ لَا يَهْتَدُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

پھر (درباریوں سے) کہا :''اس کے تخت کا حلیہ [٣٩] تبدیل کردو۔ ہم یہ دیکھیں گے کہ آیا وہ صحیح بات تک پہنچتی ہے یا ان لوگوں سے ہے جو راہ راست پر نہیں آسکتے''

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

پھر سلیمان علیہ السلام نے اپنے پاس والوں سے فرمایا : ﴿ نَكِّرُوا لَهَا عَرْشَهَا ﴾ ” اس ( ملکہ) کے لئے اس کے تخت کی صورت بدل دو۔“ یعنی اس تخت میں کچھ کمی بیشی کرکے اسے بدل ڈالو۔ ﴿ نَنظُرْ ﴾ ہم اس بارے میں اس کی عقل کا امتحان لیں گے۔ ﴿ أَتَهْتَدِي ﴾ کیا اسے راہ صواب ملتی ہے اور اس کے پاس وہ ذہانت اور فطانت ہے جو اقتدار کے لائق ہے یا وہ اس سے محروم ہے؟