سورة النمل - آیت 38
قَالَ يَا أَيُّهَا الْمَلَأُ أَيُّكُمْ يَأْتِينِي بِعَرْشِهَا قَبْلَ أَن يَأْتُونِي مُسْلِمِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اب سلیمان نے (اپنے درباریوں سے) کہا : اے اہل دربار! تم میں سے کون ہے جو ان کے مطیع ہو کر آنے سے پہلے پہلے ملکہ کا تخت میرے پاس اٹھا لائے؟''
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
حضرت سلیمان علیہ السلام کو علم تھا کہ وہ ضرور ان کی طرف آئیں گے اس لئے انہوں نے اپنی مجلس میں موجود جنوں اور انسانوں سے کہا : ﴿أَيُّكُمْ يَأْتِينِي بِعَرْشِهَا قَبْلَ أَن يَأْتُونِي مُسْلِمِينَ ﴾ ” کوئی تم میں ایسا ہے کہ قبل اس کے کہ وہ مطیع ہو کر ہمارے پاس آئیں، اس (ملکہ) کا تخت میرے پاس لے آؤ۔‘‘ تاکہ ان کے مسلمان ہونے سے پہلے پہلے ان کے تخت میں تصرف کرسکیں کیونکہ انکے مسلمان ہونے کے بعد ان کے اموال حرام ہوجائیں گے۔