سورة النمل - آیت 28
اذْهَب بِّكِتَابِي هَٰذَا فَأَلْقِهْ إِلَيْهِمْ ثُمَّ تَوَلَّ عَنْهُمْ فَانظُرْ مَاذَا يَرْجِعُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
’’یہ میرا خط لے جا اور ان کی طرف پھینک دے پھر ان سے ہٹ کر دیکھ کہ وہ کیا جواب دیتے [٢٨] ہیں۔‘‘
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ فَأَلْقِهْ إِلَيْهِمْ ثُمَّ تَوَلَّ عَنْهُمْ ﴾ ” اور اسے ان کی طرف ڈال دے پھر ان کے پاس سے پھر آ۔“ یعنی ذرا دور ہٹ جا ﴿ فَانظُرْ مَاذَا يَرْجِعُونَ ﴾ ” اور دیکھ کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں۔“ یعنی تجھے کیا جواب دیتے ہیں اور آپس میں کیا گفتگو کرتے ہیں۔