سورة الشعراء - آیت 221

هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَىٰ مَن تَنَزَّلُ الشَّيَاطِينُ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

آپ لوگوں سے کہئے کہ : کیا میں تمہیں بتاؤں شیطان کس پر نازل ہوتے ہیں؟

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

یہ اہل تکذیب میں سے ان لوگوں کے اس اعتراض کا جواب ہے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر شیطان نازل ہوتا ہے نیز ان لوگوں کی بات کا جواب ہے جو کہتے تھے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شاعر ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے جواب میں فرمایا : ﴿ هَلْ أُنَبِّئُكُمْ ﴾ ” کیا تمہیں (حقیقی خبر سے) آگاہ نہ کروں؟“ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ کن پر شیاطین نازل ہوتے ہیں، یعنی میں تمہیں ان لوگوں کی صفات سے آگاہ کرتا ہوں جن پر شیاطین نازل ہوا کرتے ہیں۔