سورة الشعراء - آیت 203
فَيَقُولُوا هَلْ نَحْنُ مُنظَرُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اس وقت وہ کہیں گے کہ: کیا ہمیں کچھ مہلت مل سکتی ہے؟
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ فَيَقُولُوا ﴾ اس وقت یہ کہیں گے ﴿ هَلْ نَحْنُ مُنظَرُونَ ﴾ ” کیا ہمیں مہلت ملے گی؟“ یعنی وہ درخواست کریں گے کہ ان کو مہلت اور ڈھیل دی جائے اور حال یہ ہے کہ مہلت کا وقت گزر گیا اور ان پر عذاب نازل ہوگیا جسے ان پر سے کبھی نہیں اٹھایا جائے گا اور نہ کبھی ایک گھڑی کے لے منقطع ہوگا۔