سورة الشعراء - آیت 202
فَيَأْتِيَهُم بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
پھر اچانک ان پر دردناک عذاب آجائے گا اور انھیں خبر تک نہ ہوگی۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ فَيَأْتِيَهُم بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ ﴾ یہ عذاب ان کو اچانک اور ان کی غفلت کی حالت میں آ لے گا، انہیں اس کا احساس تک ہوگا نہ اس کے نازل ہونے کا شعور ہوگا تاکہ اس عذاب کے ذریعے سے ان کو پوری طرح سزاد دی جائے۔