سورة الشعراء - آیت 188
قَالَ رَبِّي أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
شعیب نے کہا : جو کچھ تم کرتے ہو [١٠٩] میرا پروردگار اسے خوب جانتا ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿قَالَ﴾ شعیب علیہ السلام نے کہا : ﴿ رَبِّي أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ﴾ ” تم جو کام کرتے ہو، میرا رب اس سے خوف واقف ہے۔“ یعنی میرا رب نزول عذاب اور وقوع معجزات کے بارے میں جانتا ہے۔ میں وہ ہستی نہیں جو اپنی طرف سے تمہیں یہ معجزات دکھاؤں یا تم پر کوئی عذاب نازل کروں مجھ پر اس کے سوا کوئی ذمہ داری نہیں کہ میں تمہیں اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچا دوں اور تمہاری خیر خواہی کروں۔ سو میں نے اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچا دیا۔ معجزات کو میرا رب لے کر آتا ہے جو تمہارے اعمال و احوال سے واقف ہے جو تمہارا حساب لے گا اور تمہیں تمہارے اعمال کی جزا دے گا۔