سورة الشعراء - آیت 170
فَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ أَجْمَعِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
چنانچہ ہم نے اسے اور اس کے سب اہل خانہ کو نجات دی۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ فَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ أَجْمَعِينَ إِلَّا عَجُوزًا فِي الْغَابِرِينَ﴾ ” پس ہم نے ان کو اور ان کے سب سب گھر والوں کو نجات دی مگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ گئی۔“ یعنی یہ عورت ان لوگوں میں رہ گئی جن پر اللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہوا اور یہ عورت لوط علیہ السلام کی بیوی تھی۔