سورة الشعراء - آیت 169

رَبِّ نَجِّنِي وَأَهْلِي مِمَّا يَعْمَلُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

پھر (دعا کی) پروردگار! جو کام یہ لوگ کر رہے ہیں اس سے مجھے اور میرے گھر والوں [١٠١] کو نجات دے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

حضرت لوط علیہ السلام نے دعا کی : ﴿رَبِّ نَجِّنِي وَأَهْلِي مِمَّا يَعْمَلُونَ﴾ ” اے میرے رب ! مجھ کو اور میرے گھر والوں کو ان کے کاموں سے نجات دے۔“ یعنی ان کے فعل بد اور اس کے عذاب سے بچا۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کی دعا قبول فرما لی۔