سورة الشعراء - آیت 160
كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ الْمُرْسَلِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
لوط کی قوم نے (بھی) رسولوں [٩٩] کو جھٹلایا تھا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
حضرت لوط علیہ السلام نے اپنی قوم کو اللہ تعالیٰ کی دعوت دی انہوں نے لوط علیہ السلام کو ہی جواب دیا جو ان سے پہلے لوگ اپنے رسولوں کو دیتے چلے آئے ہیں۔ چونکہ ان کے دل کفر میں ایک دوسرے کے مشابہ تھے اس لئے ان کے اقوال بھی ایک دوسرے کے مشابہ ہوگئے۔ نیز وہ اپنے شرک کے ساتھ ساتھ ایسی بدکاری کا ارتکاب بھی کرتے تھے جو ان سے پہلے دنیا میں کسی نے نہ کی تھی۔ وہ اپنے اسراف اور حد سے تجاوز کرنے کی بنا پر اپنی بیویوں کو چھوڑ کر جنہیں اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے تخلیق فرمایا تھا، مردوں کے ساتھ مجامعت کے گندے اور خبیث فعل کا ارتکاب کرتے تھے۔ لوط علیہ السلام انہیں اس گندے کام سے روکتے رہے، یہاں تک کہ