سورة الشعراء - آیت 153
قَالُوا إِنَّمَا أَنتَ مِنَ الْمُسَحَّرِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
وہ کہنے لگے : '' تم تو ایک سحر زدہ [٩٣] آدمی ہو
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اس نہی اور وعظ و نصیحت نے انہیں کوئی فائدہ نہ دیا، چنانچہ انہوں نے حضرت صالح علیہ السلام سے کہا : ﴿ إِنَّمَا أَنتَ مِنَ الْمُسَحَّرِينَ﴾ یعنی تجھ پر تو جادو کردیا گیا ہے اس لئے تو ہذیانی کیفیت میں بول رہا ہے اور ایسی باتیں کہہ رہا ہے جس کا کوئی معنی نہیں۔