سورة الشعراء - آیت 129
وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور عمارتیں اتنی شاندار بناتے ہو کہ شاید تم ہمیشہ ان میں رہو گے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ﴾ ” اور تم محل (یاحوض) بناتے ہو۔“ یعنی بارش کا پانی جمع کرنے کے لئے حوض بناتے ہو۔ ﴿ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَ﴾ ” شاید تم ہمیشہ رہو گے؟“ اور حال یہ ہے کہ کسی شخص کے لئے اس دنیا میں ہمیشہ زندہ رہنے کی کوئی راہ نہیں۔