سورة الشعراء - آیت 125

إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ﴾ ” میں تمہارے لئے امانت دار رسول ہیں۔“ یعنی اللہ تعالیٰ نے تم پر رحم اور نظر عنایت کرتے ہوئے مجھے تمہاری طرف رسول بنا کر بھیجا ہے اور تم مجھے اچھی طرح جانتے ہو کہ میں ایک امانت دار شخص ہوں اس تمہید پر انہوں نے اپنا یہ قول مرتب کیا۔