سورة الشعراء - آیت 124
إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ هُودٌ أَلَا تَتَّقُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جبکہ ان کے بھائی ہود نے انھیں کہا تھا کہ ''کیا تم اللہ سے ڈرتے نہیں۔''
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ﴾ ” جب ان کے بھائی نے انہیں کہا۔” یعنی نسبی بھائی ﴿ هُودٌ ﴾ ” ہود علیہ السلام نے“ نہایت شفقت اور بہترین طریقے سے مخاطب ہو کر کہا : ﴿ أَلَا تَتَّقُونَ ﴾ ” کیا تم ڈرتے نہیں۔“ یعنی تم اللہ تعالیٰ سے ڈرتے ہوئے شرک اور غیر اللہ کی عبادت کو چھوڑتے نہیں؟