سورة الشعراء - آیت 122
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور یقینا تمہارا پروردگار سب پر غالب اور رحم کرنے والا ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ ﴾ ” بے شک تمہارا رب تو غالب ہے۔“ جو اپنی قوت اور غلبے کی بنا پر اپنے دشمنوں پر غالب ہے اور اس نے ان کو طوفان کے ذریعے سے غرق کردیا۔ ﴿ الرَّحِيمُ ﴾ ” مہربان ہے۔“ یعنی وہ اپنے اولیا پر بہت مہربان ہے اس نے حضرت نوح علیہ السلام اور ان کے ساتھ اہل ایمان کی نجات دی۔