سورة الشعراء - آیت 117

قَالَ رَبِّ إِنَّ قَوْمِي كَذَّبُونِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

تو نوح نے دعا کی : پروردگار! میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

ور یہاں فرمایا : ﴿رَبِّ إِنَّ قَوْمِي كَذَّبُونِ فَافْتَحْ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ فَتْحًا﴾ ” میرے رب ! میری قوم نے تو مجھے جھٹلا دیا پس تو میرے اور ان کے درمیان ایک کھلا فیصلہ کردے۔“ یعنی ہم میں سے جو زیادتی کا مرتکب ہے اسے ہلاک کردے اور اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ وہ ظلم اور زیادتی کے مرتکب ہیں۔