سورة الشعراء - آیت 109
وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
میں تم سے اس (تبلیغ) پر کوئی صلہ نہیں مانگتا [٧٤] میرا صلہ تو اللہ رب العالمین کے ذمہ ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ﴾ ” اور میں تم سے اس (دعوت) پر کوئی اجرت طلب نہیں کرتا“ جس سے تمہیں بھاری تاوان کی تکلیف برداشت کرنی پڑتی ہو۔ ﴿إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ ” میرا اجر تو صرف رب العالمین پر ہے۔“ میں اس کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ کے تقرب اور ثواب جزیل کی امید رکھتا ہوں۔ رہا تمہارا معاملہ تو میری انتہائی تمنا اور ارادہ صرف تمہاری خیر خواہی اور تمہارا راہ راست پر گامزن ہوتا ہے۔