سورة الشعراء - آیت 90
وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
(اس دن) جنت پرہیزگاروں کے قریب لائی جائے گی۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
پھر اللہ تبارک و تعالیٰ نے اس عظیم دن کی صفات اور اس میں واقع ہونے والے ثواب و عقاب کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا : ﴿وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ ﴾ ” جنت قریب کردی جائے گی“ ﴿لِلْمُتَّقِينَ﴾’’متقین کے“ یعنی ان کے جو اپنے رب سے ڈرتے ہوئے اس کے اوامر کی تعمیل اور اس کے نواہی سے اجتناب کرتے ہیں نیز اپنے رب کے عذاب اور اس کی ناراضی سے ڈرتے ہیں۔