سورة الشعراء - آیت 87
وَلَا تُخْزِنِي يَوْمَ يُبْعَثُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور جس دن لوگ دوبارہ اٹھائے جائیں گے، مجھے رسوا [٦٣] نہ کرنا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَلَا تُخْزِنِي يَوْمَ يُبْعَثُونَ﴾ یعنی بعض لغزشوں پر زجرو توبیخ، عقاب اور فضیحت کے ذریعے سے قیامت کے روز مجھے رسوا نہ کرنا۔