سورة الشعراء - آیت 72
قَالَ هَلْ يَسْمَعُونَكُمْ إِذْ تَدْعُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ابراہیم نے پوچھا : ''جب تم انھیں پکارتے ہو تو یہ تمہاری بات سنتے ہیں؟
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
ابراہیم علیہ السلام نے ان بتوں کے لئے عبادت کے عدم استحقاق کو واضح کرتے ہوئے فرمایا : ﴿هَلْ يَسْمَعُونَكُمْ إِذْ تَدْعُونَ﴾ ” جب تم ان کو پکارتے ہو تو کیا وہ تمہاری پکار کو سنتے ہیں؟“