سورة الشعراء - آیت 63

فَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ مُوسَىٰ أَنِ اضْرِب بِّعَصَاكَ الْبَحْرَ ۖ فَانفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍ كَالطَّوْدِ الْعَظِيمِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

چنانچہ ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ : ’’اپنا عصا سمندر پر مارو‘‘ چنانچہ سمندر پھٹ گیا اور اس کا ہر ایک حصہ [٤٤] ایک بڑے پہاڑ کی طرح (ساکن و جامد) ہوگیا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ فَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ مُوسَىٰ أَنِ اضْرِب بِّعَصَاكَ الْبَحْرَ ﴾’’پس ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ دریا پر لاٹھی مارو۔“ تو آپ نے عصا مارا ﴿فَانفَلَقَ ﴾ ” پس وہ (سمندر) پھٹ گیا۔“ اور بارہ راستے بن گئے۔ ﴿ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍ كَالطَّوْدِ الْعَظِيمِ ﴾ ” اور ہر ایک (یوں) ہوگیا کہ گویا بڑا پہاڑ ہے۔“ اور موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم سمندر میں داخل ہوگئی۔