سورة الشعراء - آیت 57
فَأَخْرَجْنَاهُم مِّن جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اس طرح ہم فرعونیوں کو ان کے باغات اور چشموں سے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا : ﴿ فَأَخْرَجْنَاهُم مِّن جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ ﴾’ ’ پس ہم نے ان کو باغوں اور چشموں سے نکال لیا۔“ یعنی ہم نے ان کو ان کے خوبصورت اور اعلیٰ درجے کے باغات، ابلتے ہوئے چشموں اور ان کے کھیتوں سے، جنہوں نے ان کی زمینوں کو بھر رکھا تھا، جن کو ان کے شہریوں اور دیہاتیوں نے آباد کر رکھا تھا، نکال دیا۔