سورة الشعراء - آیت 43
قَالَ لَهُم مُّوسَىٰ أَلْقُوا مَا أَنتُم مُّلْقُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
موسیٰ نے جادوگروں سے کہا :''پھینکو جو تم پھینکنا [٣٣] چاہتے ہو۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ قَالَ لَهُم مُّوسَىٰ أَلْقُوا مَا أَنتُم مُّلْقُونَ ﴾ ” تو موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا جو تمہارے جی میں آئے اسے پھینکو۔“ آپ نے ان پر کسی جادو اور شعبدہ بازی کی قید نہیں لگائی کیونکہ آپ کو یقین تھا کہ حق کے مقابلے کے لئے جس شعبدہ بازی کا بھی سامان لے کر آئے ہیں، سب باطل ہے۔