سورة الشعراء - آیت 33
وَنَزَعَ يَدَهُ فَإِذَا هِيَ بَيْضَاءُ لِلنَّاظِرِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
نیز موسیٰ نے اپنا ہاتھ (بغل سے) کھینچا تو وہ یکدم دیکھنے والوں کے سامنے چمک [٢٦] رہا تھا
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَنَزَعَ يَدَهُ﴾ ” اور آپ نے اپنا ہاتھ نکالا“ اپنے گریبان سے۔ ﴿ فَإِذَا هِيَ بَيْضَاءُ لِلنَّاظِرِينَ ﴾ ” تو وہ اسی وقت دیکھنے والوں کو سفید نظر آنے لگا۔“ یعنی یہ بہت زیادہ روشن تھا اور اس میں کسی قسم کا کوئی نقص نہ تھا۔