سورة الشعراء - آیت 26
قَالَ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
موسیٰ نے کہا : ’’ہاں وہی تمہارا اور تمہارے آباء و اجداد [١٩] کا پروردگار ہے‘‘
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا : ﴿ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ ﴾ یعنی خواہ تم تعجب کرو یا نہ کرو، خواہ تم تکبر کرویا فروتنی، اللہ تعالیٰ تمہارا اور تمہارے آباؤ واجداد کا رب ہے۔