سورة الشعراء - آیت 15
قَالَ كَلَّا ۖ فَاذْهَبَا بِآيَاتِنَا ۖ إِنَّا مَعَكُم مُّسْتَمِعُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ایسا ہرگز نہیں ہوگا تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ، ہم بھی تمہارے ساتھ [١١] ہیں، سب کچھ سن رہے ہیں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ فَاذْهَبَا بِآيَاتِنَا ﴾ ” پس تم دونوں ہماری نشانیوں کے ساتھ جاؤ“ جو تمہاری صداقت اور جو کچھ تم لے کر آئے ہو اس کی صحت پر دلالت کرتی ہیں۔ ﴿ إِنَّا مَعَكُم مُّسْتَمِعُونَ ﴾ ” ہم تمہارے ساتھ سننے والے ہیں۔“ میں تم دونوں کی حفاظت کروں گا اور تم پر نظر رکھوں گا۔