سورة آل عمران - آیت 1

لم

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

الف، لام، میم

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اس سورت کی شروع کی اسی (80) سے زیادہ آیات عیسائیوں سے مباحثہ، ان کے مذہب کی تردید اور انہیں سچے دین یعنی اسلام کو قبول کرنے کی دعوت پر مشتمل ہیں۔ جس طرح سورۃ بقرہ کی ابتدائی آیات یہود سے مناظرہ پر مشتمل ہیں۔