سورة الفرقان - آیت 14
لَّا تَدْعُوا الْيَوْمَ ثُبُورًا وَاحِدًا وَادْعُوا ثُبُورًا كَثِيرًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
(اس وقت انھیں کہا جائے گا) آج ایک نہیں بہت سی [١٨] موتوں کو پکارو۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ لَّا تَدْعُوا الْيَوْمَ ثُبُورًا وَاحِدًا وَادْعُوا ثُبُورًا كَثِيرًا ﴾ ” آج تم ایک ہی موت کو نہ پکارو بلکہ بہت سی موتوں ( ہلاکتوں)کو پکارو !“ یعنی اگر تم اس سے بھی کئی گنا زیادہ چیختے چلاتے رہو، تو تمہیں حزن و غم کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ ظالموں کی سزا بیان کرنے کے بعد یہ مناسب تھا کہ متقین کی جزا کا ذکر کیا جائے، اس لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا :