سورة البقرة - آیت 279
فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوا فَأْذَنُوا بِحَرْبٍ مِّنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ ۖ وَإِن تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور اگر تم نے ایسا نہ کیا تو اللہ اور اس کے رسول کی جانب سے تمہارے خلاف اعلان جنگ ہے [٣٩٨] اور اگر (سود سے) توبہ کرلو تو تم اپنے اصل سرمایہ کے حقدار ہو۔ [٣٩٩] نہ تم ظلم کرو اور نہ تم پر ظلم کیا جائے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَإِن تُبْتُمْ﴾” ہاں اگر تم (سود سے) توبہ کرلو“﴿فَلَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ﴾ ” تو تمہارے لئے تمہارا اصل مال ہے۔“ یعنی وہ وصول کرلو ﴿لَا تَظْلِمُونَ﴾” نہ تم ظلم کرو۔“ کہ اصل قرض سے زیادہ وصول کرو، جو سود ہے۔ ﴿ وَلَا تُظْلَمُونَ﴾ ” اور نہ تم پر ظلم کیا جائے۔“ کہ تمہاری اصل رقم میں کمی کی جائے۔