سورة المؤمنون - آیت 11

الَّذِينَ يَرِثُونَ الْفِرْدَوْسَ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جو فردوس [١٠] کے مالک ہوں گے اور اس میں ہمیشہ رہیں گے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ﴾ ’’وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔‘‘ وہ وہاں سے کبھی کوچ کریں گے نہ وہاں سے منتقل ہونا چاہیں گے کیونکہ جنت فردوس کامل اور افضل ترین نعمتوں پر مشتمل ہے وہاں کوئی تکدر ہوگا نہ پریشانی۔