سورة طه - آیت 95

قَالَ فَمَا خَطْبُكَ يَا سَامِرِيُّ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

پھر موسیٰ نے (سامری کی طرف متوجہ ہو کر) کہا :’’بتاؤ، سامری! تمہارا کیا معاملہ ہے؟‘‘

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

یعنی یہ جو تو نے سب کچھ کیا ہے یہ کیا معاملہ ہے؟