سورة طه - آیت 92

قَالَ يَا هَارُونُ مَا مَنَعَكَ إِذْ رَأَيْتَهُمْ ضَلُّوا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

(جب موسیٰ واپس آئے تو ہارون سے کہا) ہارون! ''جب تم انھیں گمراہ ہوتے دیکھ رہے تھے تو انھیں منع کرنے سے تمہیں کس بات نے روکے رکھا ؟

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اور کہنے لگے : ﴿ يَا هَارُونُ مَا مَنَعَكَ إِذْ رَأَيْتَهُمْ ضَلُّوا  أَلَّا تَتَّبِعَنِ ﴾ ” اے ہارون جب تو نے ان کو دیکھا کہ گمراہ ہوگئے ہیں، تو تجھے میرے پیچھے آنے سے کس چیز نے روک دیا؟“ کہ آ کر تو مجھے خبر کردینا تاکہ میں جلدی سے ان کی طرف لوٹ آیا۔