سورة طه - آیت 67

فَأَوْجَسَ فِي نَفْسِهِ خِيفَةً مُّوسَىٰ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

یہ دیکھ کر موسیٰ اپنے دل میں [٤٧] ڈر گئے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

جب موسیٰ کو رسیاں اور لاٹھیاں سانپ بن کر چلتی ہوئی محسوس ہوئیں ﴿ فَأَوْجَسَ فِي نَفْسِهِ خِيفَةً مُّوسَىٰ ﴾ تو موسیٰ اپنے دل میں ڈر گئے جیسا کہ طبیعت بشری کا تقاضا ہے، ورنہ حقیقت میں انہیں اللہ تعالیٰ کے وعدے اور اس کی نصرت کا پورا یقین تھا۔