سورة طه - آیت 51
قَالَ فَمَا بَالُ الْقُرُونِ الْأُولَىٰ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
فرعون نے کہا : تو پھر جو نسلیں گزر چکی ہیں وہ کس حال میں [٣٣] ہیں؟''
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اور موسیٰ سے کہنے لگا : ﴿فَمَا بَالُ الْقُرُونِ الْأُولَىٰ﴾ یعنی پہلے زمانے کے لوگوں کا کیا معاملہ ہے اور ان کی کیا خبر اور کیا حال ہے؟ ان لوگوں نے تو ہم سے پہلے حق کا انکار کر کے کفر، ظلم اور عناد کا ارتکاب کیا، کیا وہ ہمارے لئے نمونہ ہیں؟