سورة طه - آیت 47

فَأْتِيَاهُ فَقُولَا إِنَّا رَسُولَا رَبِّكَ فَأَرْسِلْ مَعَنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ وَلَا تُعَذِّبْهُمْ ۖ قَدْ جِئْنَاكَ بِآيَةٍ مِّن رَّبِّكَ ۖ وَالسَّلَامُ عَلَىٰ مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَىٰ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

لہٰذا اس کے پاس جاؤ اور اسے کہنا کہ : ہم تیرے رب کے رسول ہیں لہٰذا ا بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ [٣١] جانے کے لئے چھوڑ دے اور انھیں تکلیف نہ دے۔ ہم تیرے پاس تیرے پروردگار کی نشانی لے کر آئے ہیں اور جو شخص ہدایت کی پیروی کرے اس کے لئے سلامتی ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

تحقیق وحی کی گئی ہے ہماری طرف کہ بے شک عذاب ہے اس شخص پر جس نے تکذیب کی اور منہ پھیرا، یعنی ان دو باتوں کے ساتھ فرعون کے پاس جائیں۔ (1) فرعون کو اسلام کی دعوت دیں۔ (2) شرف کے حامل قبیلہ، بنی اسرائیل کو فرعون کی قید اور اس کی غلامی سے نجات دلائیں تاکہ وہ آزاد ہو کر اپنے معاملات کے بارے میں خود فیصلہ کریں اور موسیٰ ان پر اللہ تعالیٰ کی شریعت اور اس کے دین کو نافذ کریں۔ ﴿قَدْ جِئْنَاكَ بِآيَةٍ﴾ ” ہم تیرے پاس آئے ہیں نشانی لے کر۔“ جو ہماری صداقت پر دلالت کرتی ہے۔ ﴿ فَأَلْقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ ثُعْبَانٌ مُّبِينٌ وَنَزَعَ يَدَهُ فَإِذَا هِيَ بَيْضَاءُ لِلنَّاظِرِينَ﴾(الاعراف:7؍108،107) ” موسیٰ نے اپنا عصا پھینکا اور یکایک وہ واضح طور پرسانپ بن گیا اور اس نے اپنا ہاتھ گریبان سے نکالا تو دیکھنے والوں کے سامنے سفید چمک رہا تھا۔“ ﴿ وَالسَّلَامُ عَلَىٰ مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَىٰ﴾ ” اور سلام ہے اس پر جس نے ہدایت کی پیروی کی۔“ یعنی جس نے صراط مستقیم کی پیروی کی اور شرع مبین سے راہ نمائی لی، اسے دنیا و آخرت کی سلامتی حاصل ہوگئی۔