سورة طه - آیت 43

اذْهَبَا إِلَىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُ طَغَىٰ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

ہاں، فرعون کے ہاں جاؤ، وہ بڑا سرکش ہوگیا ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ اذْهَبَا إِلَىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُ طَغَىٰ﴾ ” تم دونوں فرعون کی طرف جاؤ، وہ سرکش ہوگیا ہے۔“ یعنی وہ کفر، سرکشی، ظلم اور تعدی کی تمام حدود پھلانگ گیا ہے۔