سورة طه - آیت 30

هَارُونَ أَخِي

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

ہارون کو جو میرا بھائی ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

پھر اپنی دعا میں اس مددگار کا تعین کرتے ہوئے فرمایا : ﴿هَارُونَ أَخِي اشْدُدْ بِهِ أَزْرِي﴾ یعنی مجھے میرے بھائی کے ذریعے قوت عطا کر، اور میری کمر کو مضبوط کر۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِأَخِيكَ وَنَجْعَلُ لَكُمَا سُلْطَانًا﴾ (القصص :28؍35) ” ہم آپ کے بھائی کے ذریعے سے آپ کے ہاتھ مضبوط کریں گے اور آپ دونوں کو غلبہ دیں گے۔“