سورة طه - آیت 19

قَالَ أَلْقِهَا يَا مُوسَىٰ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ’’موسیٰ ! اسے (زمین پر) ڈال دو‘‘

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے ارشاد فرمایا : ﴿ قَالَ أَلْقِهَا يَا مُوسَىٰ فَأَلْقَاهَا فَإِذَا هِيَ حَيَّةٌ تَسْعَىٰ ﴾ ” اے موسیٰ! اسے زمین پر ڈال دے، تو انہوں نے ڈال دیا، پس وہ دوڑتا ہوا سانپ بن گیا۔“ اللہ تعالیٰ کے حکم سے یہ عصا ایک بہت بڑے اسنپ میں تبدیل ہوگیا اور موسیٰ علیہ السلام خوف کھا کر بھاگ اور پیچھے مڑ کر بھی نہ دیکھا۔ اس سانپ کا وصف یہ بیان فرمایا کہ وہ حرکت کرتا تھا یہ ایک ہم کے ازالے کے لئے تھا جو ممکن تھا کہ کہیں یہ نہ سمجھ لیا جائے کہ یہ سب تخیل کی کارفرمائی ہے اور اس میں کوئی حقیقت نہیں۔ پس کے حرکت کرنے نے اس دہم کا ازالہ کردیا۔