سورة مريم - آیت 92

وَمَا يَنبَغِي لِلرَّحْمَٰنِ أَن يَتَّخِذَ وَلَدًا

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

حالانکہ رحمٰن کے شایان شان [٨٠] نہیں کہ وہ کسی کو اولاد بنائے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

جب کہ حال یہ ہے ﴿وَمَا يَنبَغِي لِلرَّحْمَـٰنِ ﴾ رحمان کے یہ لائق نہیں ہے اور نہ یہ ہو ہی سکتا ہے ﴿أَن يَتَّخِذَ وَلَدًا  ﴾ ” کہ وہ اولاد بنائے۔“ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا اپنے لئے بیٹا بنانا اس میں نقص اور احتیاج پر دلالت کرتا ہے جب کہ وہ بے نیاز اور حمید ہے، نیز بیٹا اپنے باپ کی جنس سے ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا کوئی شبیہ ہے نہ مثیل اور نہ اس کی نظیر ہے۔