سورة مريم - آیت 80

وَنَرِثُهُ مَا يَقُولُ وَيَأْتِينَا فَرْدًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور جن باتوں کے متعلق یہ کہہ رہا ہے (مال اور اولاد) ان کے وارث [٧٣] تو ہم ہوں گے اور یہ اکیلا ہی ہمارے پاس آئے گا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَنَرِثُهُ مَا يَقُولُ ﴾ ” اور ہم وارث ہوں گے اس کے جس کی بابت وہ کہہ رہا ہے۔“ یعنی ہم اس کے مال اور اولاد کے وارث ہوں گے، چنانچہ وہ مال، اہل و عیال اور اعوان و انصار کے بغیر اس دنیا سے آخرت کے گھر کی طرف منتقل ہوگا ﴿وَيَأْتِينَا فَرْدًا﴾ ” اور آئے گا وہ ہمارے پاس اکیلا ہی۔“ پس وہ بدترین عذاب کاسامنا کرے گا جو اس جیسے ظالم لوگوں کی سزا ہے۔