سورة الكهف - آیت 76

قَالَ إِن سَأَلْتُكَ عَن شَيْءٍ بَعْدَهَا فَلَا تُصَاحِبْنِي ۖ قَدْ بَلَغْتَ مِن لَّدُنِّي عُذْرًا

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

موسیٰ نے کہا : اگر اس کے بعد میں نے کوئی بات پوچھی تو پھر مجھے اپنے ساتھ نہ رکھنا۔ اب میری طرف سے آپ پر کوئی عذر باقی نہ رہے گا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

موسیٰ علیہ السلام علیہ السلام نے کہا : ﴿ إِن سَأَلْتُكَ عَن شَيْءٍ بَعْدَهَا﴾ ” اگر اس کے بعد میں نے آپ سے کسی چیز کی بابت پوچھا“ یعنی اس مرتبہ کے بعد ﴿فَلَا تُصَاحِبْنِي﴾ ” تو آپ مجھے ساتھ نہ رکھیں“ یعنی آپ مجھے مصاحبت میں نہ رکھنے پر معذور ہیں۔ ﴿ قَدْ بَلَغْتَ مِن لَّدُنِّي عُذْرًا﴾ ” آپ میری طرف سے عذر کو پہنچ گئے“ یعنی آپ میری طرف سے معذور ہیں اور آپ نے کوتاہی نہیں کی۔