سورة النحل - آیت  99
							
						
					إِنَّهُ لَيْسَ لَهُ سُلْطَانٌ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ
							ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
							
						اس کا ان لوگوں پر کوئی بس نہیں چلتا جو ایمان لائے اور اپنے پروردگار پر بھروسہ کرتے ہیں
								تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
							
							
							﴿ لَيْسَ لَهُ سُلْطَانٌ﴾ ” اسے کوئی تسلط حاصل نہیں“ ﴿عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ﴾ ” ان لوگوں پر جو ایمان لائے اور وہ اپنے رب پر“ جس کا کوئی شریک نہیں ﴿يَتَوَكَّلُونَ﴾ ” بھروسہ کرتے ہیں۔“ پس اللہ تبارک و تعالیٰ توکل کرنے والے اہل ایمان سے شیطان کے شر کو دور ہٹا دیتا ہے اور شیطان کو ان پر کوئی اختیار نہیں رہتا۔