سورة النحل - آیت 55

لِيَكْفُرُوا بِمَا آتَيْنَاهُمْ ۚ فَتَمَتَّعُوا ۖ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

تاکہ اللہ نے جو کچھ انھیں دے رکھا ہے (اس کا شکریہ ادا کرنے کی بجائے) اس کی ناشکری ہی کریں۔ اچھا (کچھ دیر)[٥٢] مزے اڑا لو۔ عنقریب تمہیں (حقیقت) معلوم ہوجائے گی

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اسی لئے فرمایا : ﴿لِيَكْفُرُوا بِمَا آتَيْنَاهُمْ ﴾ ” تاکہ انکار کریں وہ اس چیز کا جو ہم نے ان کو دی“ یعنی جو کچھ ہم نے انہیں عطا فرمایا۔ کیونکہ ہم نے انہیں سختیوں سے نجات دلائی اور مشقت سے چھڑایا۔ ﴿ فَتَمَتَّعُوا ۖ ﴾ ” پس فائدہ اٹھا لو تم“ اپنی دنیا میں تھوڑا سا۔ ﴿فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ  ﴾ تمہیں عنقریب اپنے کفر کا انجام معلوم ہوجائے گا۔