سورة النحل - آیت 49

وَلِلَّهِ يَسْجُدُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مِن دَابَّةٍ وَالْمَلَائِكَةُ وَهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

آسمانوں اور زمین میں جتنی جاندار مخلوق ہے اور فرشتے بھی [٤٨] سب اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں اور کبھی تکبر نہیں کرتے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَلِلّٰـهِ يَسْجُدُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مِن دَابَّةٍ ﴾ ” اور اللہ کو سجدہ کرتا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے جانداروں میں سے“ یعنی تمام انسانوں اور حیوانات میں سے ﴿ وَالْمَلَائِكَةُ  ﴾ ” اور فرشتے“ یعنی اللہ تعالیٰ کے مکرم فرشتے، اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کی فضیلت، ان کے شرف اور ان کی کثرت عبادت کی وجہ سے، تمام مخلوقات کا عمومی ذکر کرنے کے بعد ان کا خصوصی ذکر کیا ہے۔ بنابریں فرمایا : ﴿ وَهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ ﴾ ” اور وہ تکبر نہیں کرتے۔“ یعنی وہ اپنی کثرت، عظمت اخلاق اور قوت کے باوجود اللہ تعالیٰ کی عبادت سے انکار نہیں کرتے، جیساکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : ﴿لَّن يَسْتَنكِفَ الْمَسِيحُ أَن يَكُونَ عَبْدًا لِّلّٰـهِ وَلَا الْمَلَائِكَةُ الْمُقَرَّبُونَ ﴾ (النساء: 4؍172) ” مسیح (عیسیٰ علیہ السلام )اور مقرب فرشتے اس بات کو عار نہیں سمجھتے کہ وہ اللہ کے بندے ہیں۔“